تین بھائیوں نے مل کر اپنی 18 سالہ بہن کو رسیوں سے باندھ کر دریا میں پھینک دیا،

  • IMG-20190921-WA0582.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان() خون سفید ہو گیا، تین بھائیوں نے مل کر اپنی 18 سالہ بہن کو رسیوں سے باندھ کر دریا میں پھینک دیا، موقع پر موجود لوگوں کوف معلوم ہونے پر لڑکی کو تشویش ناک حالت میں باہر نکال لیا، تینوں بھائ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق تین بھائ علی، گلزمان اور رجب نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی اٹھارہ سالہ بہن کوثر دختر غلام رسول سکنہ وانڈہ جگو ہمت کو رسیوں سے باندھ کر دریا میں پھینک دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے، موقع پر آنے والے افراد نے دیکھا تو کوثر نامی لڑکی کو فوراً تشویشناک حالت میں باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

comments