وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

No video URL found.

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

نیو یارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینیر حکام نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی براے سمندر پار پاکستانیز سید ذولفقار عبّاس بخاری بھی اس دورہ ء امریکہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ ء امریکہ کے دوران، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہان مملکت /مندوبین کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کا پردہ چاک کریں گے اور نہتے کشمیریوں کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں، اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے

وزیر اعظم عمران خان اپنے اس دورہ امریکہ کے دوران مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے سیاسی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے جاری بدترین کرفیو اور خطے میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے

Comments

comments