رشتے سے انکار پر گھر آئی دوشیزہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

  • IMG-20190911-WA0226.jpg

اٹک رشتے سے انکار پر قریبی رشتہ دار نے اٹک رشتہ داروں کے گھر آئی ہوئی پیرودھائی راولپنڈی کی رہائشی دوشیزہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق اقبال خان ولد غلام خان ساکن ڈھیری خٹک جہانگیرہ ہال مقیم غوثیہ اڈہ پیر ودھائی راولپنڈی نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا ہے دارالسلام کالونی میں رہائش پذیر اس کے سالے اسحاق کی بیمار پرسی کیلئے وہ اپنی بیٹی سدرہ اقبال کے ہمراہ آیا ہوا تھا وہاں پر آصف ولد خان وزیر آفریدی ساکن پشاور بھی موجود تھا جس نے قبل ازیں اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا آج پھر رشتے کی بات چلائی رات گئے تک اس موضوع پر بات ہوتی رہی اس دوران تمام رشتہ داروں کی موجودگی میں میری بیٹی نے صاف انکار کر دیا رات کو ہم سو گئے صبح نماز فجر کیلئے اٹھے تو اس دوران آصف مسلح پسٹل آ گیا اور آتے ہی کہا کہ آخری دفعہ پوچھتا ہوں سدرہ اقبال کا رشتہ دو گے یا نہیں اس دوران میری بیٹی سدرہ اقبال نے جو سوئی ہوئی تھی آنکھیں کھولیں اور کہا کہ کبھی سوچنا بھی نہیں کہ میں تمہارے ساتھ شادی کروں گی میں اور شیر علی روکنے لگے تاہم آصف نے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل سے فائر کیا جو اسے سر پر لگا آصف پسٹل لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہم نے ریسکیو 1122 اور 15 اطلاع دی ریسکیو 1122 کا عملہ میری بیٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک لے جا رہا تھا کہ میری بیٹی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Comments

comments