راولپنڈی،خاوند نے مبینہ طور پر بیوی اور 4 بچوں کو آگ لگا دی اسپتال منتقل

  • IMG-20190910-WA0465.jpg

۔راولپنڈی، چاندنی چوک ایران روڈ پر خاوند نے مبینہ طور پر بیوی اور بچوں کو آگ لگا دی جس کے بعد خاتون رباب اور چار بچے زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں
اہلیان علاقہ کے مطابق واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا خاوند بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا خاوند کامران سبزواری نے بیوی بچوں کو آگ لگائی ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ حجاب زہرہ کی عمر 12 سال،بلاج کی عمر 10سال ،شمس کی عمر 9 سال جبکہ عالیہ کی عمر 6سال ہے جو نے یار و مددگار ہولی فیملی ہسپتال میں پڑے ہیں۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کامران سبزواری کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی دوسری طرف تھانہ تھانہ صادق آباد پولیس کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے

Comments

comments