گلگت۔ سپاہی عارف حسین کی نماز جنازہ گلگت آرمی ھیلی پیڈ میں ادا کی گئی۔

گلگت۔ سپاہی عارف حسین کی نماز جنازہ گلگت آرمی ھیلی پیڈ میں ادا کی گئ۔
653 مجاہد بٹالین کے شہید سپاہی عارف حسین پھنڈر ضلع غزر سے تعلق رکھتے تھے اور کھارا پوسٹ کالا مولابھڈوی سیکٹر میں برف ھٹاتے ھوئے 13 جنوری 2019 کو پھسل کر جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔شہید سپاہی عارف حسین نے پسماندگان میں والدین سمیت ایک بھائی اور چار بہنیں چھوڑی ھیں۔ ان کے نماز جنازہ میں سینئر عسکری آفیسران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں کی طرف روانہ کیا گیا جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Comments

comments