محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی سے برآمد ہوکرروایتی راستوں سے ہوتاہوامنزل۔کی جانب گامزن۔موبائل سروس معطل سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

آٹھویں محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی سے برآمد ہوکرروایتی راستوں سے ہوتاہوامنزل۔کی جانب گامزن۔موبائل سروس معطل سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ملک بھر کی طرح اٹک میں آٹھویں محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی سے دن 12بجے برآمد ہوا جلوس کے شرکاء نے نمازظہرین فوارہ چوک میں اداکرنے کے بعد عزادراوں نےزنجیرزنی کی علم اورتعزیے کے ساتھ شرکائے جلوس مرثیے پڑھتے اورماتم داری کرتےاپنے مقررہ راستوں سے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں جلوس شام پانچ بجے مرکزی امام بارگاہ کاملپورسیداں پہنچ کراختتام پذیر ہوگا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے داخلی راستوں کو خاردارتاریں لگاکر بندکیاگیاہے جلوس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی اورڈرون کیمروں کااستعمال کیاجارہاہے ڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جہاں ڈی پی اوشہزادندیم بخاری خود مانیٹرنگ کررہے ہیںجلوس کے راستوں میں دودھ اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ اہل بیت سے محبت کااظہارکرتے ہوئے سکھ برادری نے بھی دودھ اورشربت کی سبیل لگائی جلوس فوارہ چوک سے کمیٹی چوک اورکچہری چوک سے ہوتاہواکاملپورسیداں میں امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر شام کو اختتام پذیرہوگاجبکہ ریسکیو 1122کاعملہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے لئے جلوس کے ہمراہ موجودہے۔۔۔۔۔

Comments

comments