ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع اٹک کا سر پرائز وزٹ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع اٹک کا سر پرائز وزٹ
آرپی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک کے ہمراہ 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا
تھانہ سٹی اٹک کی حدود میں 9 محرم الحرام کے A کیٹگری کے جلوس کے حوالے سےامام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا اورجلوس کے روٹ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اے ایس پی وقاص خان ، ایس ڈی پی او صدر سرکل اٹک نے آر پی او راولپنڈی کو جلوس کے روٹس اور سیکورٹی کے متعلق بریف کیا ۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا کہنا تھا کہ تمام جلوس اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ آر پی او راولپنڈی
مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کرائی جائے۔آر پی او راولپنڈی
آر پی او راولپنڈی احسان طفیل صاحب نے محرم الحرام کے حوالے سےڈی پی او آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا وزٹ کیا اور حساس نوعیت کے جلوس اور مجالس کی ویڈیو سرولنس کا جائزہ لیا۔

Comments

comments