بھارت کا چاند مشن فیل ہونے پر میجر جنرل آصف غفور کا بھی رد عمل سامنے آگیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارت کے چاند پر جانے کے مشن کے فیل ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اسپیس ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ شاباش دی۔

آصف غفور نے کہا کہ اب اس کا ذمہ دار کسے ٹہراتے ہیں؟ پابندیوں میں جکڑے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کو؟ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو؟ بھارت میں ہندتوا کے خلاف اٹھنے والی باشعور آوازوں کو یا پھر آئی ایس آئی کو؟

میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہندوتوا آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی لہٰذا چاند کو اکیلا چھوڑ دیں۔

Asif Ghafoor

@peaceforchange
Well done @isro
Who to blame:
1. Under siege innocent Kashmiris of IOJ&K?
2. Muslims & minorities of endia?
4. Sane anti hindituva voices of endia?
4. ISI?

hindituva will take you nowhere, let alone moon.
For another stream of lies & fake claims see replies!#AnotherVirChakar

21.2K
3:35 AM – Sep 7, 2019
Twitter Ads info and privacy
13.6K people are talking about this

Comments

comments