امریکا کا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور ان پر پابندیوں کی خبر تشویشناک ہے۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔ادھر اندرونی معاملے کا راگ الاپنے والے بھارت کی ایک بار پھر جگ ہنسائی ہو گئی ہے کیونکہ امریکا نے مودی سرکار سے مقبوضہ وادی سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔

Comments

comments