اسٹیل ٹاون کے علاقے میں واقعہ فارم ہاوس سے 7 مگرمچھوں کے باہر آنے کا واقعہ

کراچی : اسٹیل ٹاون کے علاقے میں واقعہ فارم ہاوس سے 7 مگرمچھوں کے باہر آنے کا واقعہ
محکمہ وائلڈ لائف نے فارم ہاوس میں پالے گئے تمام مگرمچھ اپنی تحویل میں لے لئےوائلڈ لائف قانون کے مطابق مگرمچوں کوگھر یا فارم ہاوس میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔چند روز قبل بارشوں کے سبب فارم ہاوس کی دیوار گرنے سے مگرمچھ باہر آگئے تھے وائلڈ لائف نے فارم ہاوس مالکان کو تنبیہ کی تھی
وائلڈ لائف کی کاروائی کے بعد فارم ہاوس کے مالک نے مگرمچھ رضامندی سے وائلڈ لائف کے حوالے کردیئے
مگر مچھوں کے باہر آنے سے آس پاس کی آبادی میں لوگ خوف وہراس کا شکار تھے تمام مگرمچھوں کو گھوٹکی میں محکمہ جنگلی حیات کے صوفی انور سفاری پارک منتقل کردیا گی مگرمچھوں کو گھوٹکی میں قدرتی ماحول میں رکھا جائے گا۔ مگر مچھوں کی عمر 2 سے 7 کے درمیان اور سائز 3 فٹ سے زائد ہے

Comments

comments