جنڈ حادثہ تیز رفتار کار روڈ کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی میاں بیوی موقع پر جاں بحق 4 افراد شدید زخمی

نمائندہ ریسکیو

جنڈ پنڈیگھیب ملہوالی روڈ نزد کھڑپہ آئل فیلڈ کے قریب خطرناک حادثہ

تیز رفتار کار روڈ کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی

اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دیا

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ حماد الحسن ولد ملک عزیز الحسن اور 25 سالہ آمنہ زوجہ حمادالحسن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 60 سالہ ملک عزیز الحسن ولد ملک عباس خان، 60 سالہ سلطانہ زوجہ ملک عزیز الحسن، ڈھائی سالہ حسن ولد حمادالحسن اور 27 سالہ عاصمہ ولد اصغر اعوان شامل ہیں
تمام زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے

سہولیات کے فقدان کے باعث
تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے بدقسمت خاندان اسلام آباد سے اپنے گاؤں تراب جا رہا تھا

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کی چھت ہی اڑ گئی

Comments

comments