دو کشمیری بھاری گولہ باری سے شہید فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر نچلی پروازیں۔

  • IMG-20190819-WA0105.jpg

*لائن آف کنٹرول*

بٹل سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ جاری،

شہادتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی جاری
تتہ پانی آزاد کشمیر
سید حسنین گیلانی کشمیر نیوز
لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیر خان سیکٹرز میں بھارتی افواج کی شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے بھارتی افواج کی جانب سے فائر کئے گئے گولے نگڑاری درہ شیر خان کے مقام پرایک شادی والے گھر پر گرئے جس کے نتیجہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد لعل محمد ولدمحمد دین اور حسن دین عرف بلوچی ولدلال دین شہید ہوگئےہیں ۔شہید ہونے والے حسن دین عرف بلوچی ڈڈیال سے اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔
: عباس پور لائن آف کنٹرول کے نواحی دیہات پر بھارتی افواج نے سنیپرشارٹ سے سات سالہ صدام ولدنور محمد کوزخمی کر دیا گولی صدام کے سرسے آر پار ہو گئی زخمی صدام کی بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک صورت حال میں راولاکوٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کردیا گیا بھارت کی نئی چال ۔ سویلین آبادی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے لائٹس فضا میں چھوڑ دی گئیں ۔ جن کا مقصد علاقے کو روشن کرکے ٹارگٹ گولہ باری کرنا ہے۔ یہ تصویر منڈھول گاوں کی ہیں۔ پاک فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر نچلی پروازیں۔

تتہ پانی سیکٹر میں ہیوی شیلنگ جاری-

مقامی آبادی کو انخلا کا حکم –

پاک فوج کے لۓ قوم کی دعائیں۔
پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع

Comments

comments