ڈی آئی خان کے جنگلوں میں آپریشن 4دہشت گرد مارے گئے

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ باچہ
آباد اور آس پاس جنگلوں میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا اپریشن۔ زرائع

ڈی آئی خان: فورسز اور دہشت گردوں کے مابین مقابلے کی اطلاعات۔ زرائع

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گردوں کے چار ساتھی مارے گئے۔ زرائع

ڈی آئی خان: مارے جانے والوں میں دو دہشت گردوں کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہوئی۔ زرائع

ڈی آئی خان: جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ پر پروا میں پولیس موبائل وین پر حملہ کرنے سمیت سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ کاروائیوں کے اٹھ مقدمات درج تھے۔ زرائع

ڈی آئی خان: دیگر دو دہشت گردوں کی تاھم شناخت نہ ہو سکی۔ زرائع

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے قبضے سےکلاشنکوفیں، پولیس وائرلیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد برامد ہوئے ہیں۔ زرائع

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی جنگل میں موجودگی کی اطلاعات۔ زرائع
سیکیورٹی فورسز نے اپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ زرائع

Comments

comments