پیراٹرو پر” ، نومولود تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا پاکستان بھر کے پریس کلبز میں داخلہ بند،لاہور پریس کلب

  • IMG_20190816_021536.jpg

“پیراٹرو پر” ، نومولود تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا پاکستان بھر کے پریس کلبز میں داخلہ بند،لاہور پریس کلب کا جو ممبرٹی وی اینکر یا پروڈیوسرارشاد بھٹی کو اپنے ٹاک شو میں شریک کرے گا اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا، کاروائی سینئر صحافی انجم رشید کے ساتھ شو میں بد تمیزی کرنے پر عمل میں لائی گئی ، عہدیداران کی شدید مذمت
————————————————————–
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے نام نہاد اور نو مولود پیرا ٹروپر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی طرف سے ملک کے نامور صحافی اور کلب کے لائف ممبر انجم رشید کے ساتھ دنیا نیوز کے ٹاک شو کے دوران بدتمیزی کی شدید مذمت کی ہے۔ کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے سابق پی آر او ارشاد بھٹی کا داخلہ پورے پاکستان کے پریس کلبوں میں بند کردیا گیا ہے کیونکہ ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کا لبادہ اوڑھ کر “ایجنٹ ” کا کردار ادا کرنیوالے” پیرا ٹروپر” کو صحافی اپنی صفوں میں برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ارشاد بھٹی کی عمر صحافت میں 40 ہفتے بھی نہیں ہے جبکہ انجم رشید نے 40 برس صحافت میں گزارے ہیں، ارشاد بھٹی کی ہرزہ سرائی پر یہ جملہ صادق آتا ہے کہ ” کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ”۔ان لیڈروں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کا ممبر جو ٹی وی اینکر یا پروڈیوسر ارشاد بھٹی کو اپنے ٹالک شو میں شریک کرے گا اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجم رشید سیکڑوں سینئر صحافیوں کے استاد ہیں اور جمہوریت پسند قلم مزدور ہیں، ان سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

Comments

comments