شرافی گوٹھ، لانڈھی بابر کانٹا میں مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ۔

  • PhotoGrid_1565698964404.jpg

شرافی گوٹھ، لانڈھی بابر کانٹا میں مکان سے 4 بھائیوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ۔

جاں بحق افراد کی شناخت انور ، عمر، عثمان اور حمزہ کے نام سے کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موت کمرے میں جنریٹرز کا دھواں بھرنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

جاں بحق افراد کا تعلق پشین ملنگا آباد سے ہے۔

رات گئے جاں بحق افراد سمیت دیگر 2 افراد نے ساتھ کھانا کھایا تھا۔

پولیس نے کمرے سے کچھ بچا ہوا کھانا بھی تحویل میں لیا ہے۔

جن دیگر 2 افراد نے کھانا کھایا تھا انکے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔

بظاہر کھانے میں کوئی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے۔

ملنے والے کھانے کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائیگا۔

ترجمان ضلع ملیرپولیس

Comments

comments