تاجر تنظیموں کا چار روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • 1762588-tradorstajirshopsstrike-1564567900.jpg

لاہور: تاجر تنظیموں نے اگست میں چار دن کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے 15 ، 16 اگست اور 26 ، 27 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردیا۔ اس ہڑتال پر تمام تاجر تنظیموں کا مکمل اتفاق ہے۔

نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم قبول نہیں اور ریٹیلرز کی مشاورت سے اسکیم کا اجراء کیا جائے، نئی ٹیکس اسکیم کے اجراء تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے دکانیں بند ہوں گی۔

فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر خرید و فروخت نہیں کریں گے، ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیٹس میں آئیں تو ان کا گھیراؤ کریں گے۔

ٹکر پریس کانفرنس برائے کاشف چوہدری
حکو مت کی معاشی پالیسیوں اورتاجر دشمن ٹیکس سسٹم کے خلاف 15،16 اور 26،27اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی ۔

محمد کاشف چوہدری صدر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان

ہم نے 32 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے حوالے کیا،مگر معیشت و حالات میں بہتری کی ھماری کوششوں کی شنوائی نہ ہوئی ۔

13جولائی کو حکومتی کوششوں کے باوجود تاریخ ساز شٹر ڈاون ھڑتال نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔

تاجر برادری نے فیصلہ کیاہے کہ ملک بھر کی مارکیٹوں میں خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شر ط کو تسلیم نہیں کیا جا ئے گا ۔

ن

ایف بی آر کی ٹیموں کے مارکیٹوں میں آنے پرشہری اور تا جربرادری مل کر ان کا گھیراءو کریں گے ۔

حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث احتجاج،دھرنے،شٹرڈاون،صنعتوں کی بندش سے حکومتی آمدن کم،مہنگائی و غربت میں اضافہ ہو گا ۔

ایف بی آر کے فائلر کو چور کہنے،مسلسل تنگ کرنے،رشوت و کرپشن نے عدم اعتماد کی فضا کو پروان چڑھایا ۔

چھوٹے تاجروں کیلئے تاجر تنظیمات کی مشاورت سے کاروبارکی نوعیت و حجم کے اعتبار سے کیٹگری وائیزفکس ٹیکس سسٹم متعارف کروایا جائے ۔

اردو میں آسان سادہ فارم کے زریعے بنکوں میں ٹیکس جمع کیا جائے تاکہ ایف بی آر کی مداخلت اور خوف ختم ہو سکے ۔

ہول سیلر،ڈسٹری بیوٹر،آڑھتیوں کیلئے ٹرن اوور ٹیکس کی بجائے انکی شرح منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے ۔

Comments

comments