نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے احکام نہیں ملے، سپرنٹنڈنٹ جیل

  • 1756986-nawazsharif-1564091975.jpg

لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی اتارنے کے معاملے پر جیل حکام کا موقف سامنے آ گیا۔

سپرٹینڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے مطابق نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے ابھی کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے جب احکامات موصول ہوں گے تو ان پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا ، نواز شریف کو سابقہ سہولیات حاصل ہیں تاہم اگر حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات ملتی ہیں تو ان پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

comments