چارسدہ۔۔خانمائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش چرس سمیت گرفتار۔16منشیات فروش توبہ تائب۔

  • IMG-20190722-WA0369.jpg

چارسدہ۔۔خانمائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش چرس سمیت گرفتار۔16منشیات فروش توبہ تائب۔
چارسدہ () موت کے سوداگروں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ خانمائی صفدالرحمن خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار جبکہ علاقہ تھانہ خانمائی کی حدود میں 16منشیات فروش توبہ تائب۔ بیوی پر تشد د کرنے والا ملزم بھی گرفتار۔(ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانمائی صفدرالرحمن خان، انوسٹی گیشن آفیسر عالمگیر خان اور اے ایس آئی امجد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہو ر منشیات فروش اکبر خان ولد جمعہ خان ساکن تیبانہ ڈھیرے کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 1010گرام چرس برآمد کیا جبکہ 16منشیات فروش توبہ تائب ہوکر ضمانت پر چھوڑ دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بیوی پر تشد د کرنے والے ملزم شاکر ولد وزیر سکنہ برج کلے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments