مریم نواز کا فیصل آباد میں تاریخی جلسہ عام اور ریلی الیکٹرانک میڈیا کا مکمل بلیک آؤٹ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادہ اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے فیصل آباد کا تاریخی دورہ کیا اور فیصل آباد کے عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا لیکن الیکٹرانک میڈیا نے مریم نواز کا دورے کا مکمل بلیک آؤٹ کیا پیمرا کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق کسی نیوز چینل نے ٹکر تک نہیں چلایا مریم نواز کا قافلہ 9 گھنٹے میں لاہور سے فیصل آباد پہنچا ایسا لگتا تھا کہ کسی چینل کی کوریج نہ ہونے کے باوجود پورا شہر مریم نواز کے استقبال کے لیے امڈ آیا رانا ثناءاللہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے نکالے جانے والی ریلی کے دوران وہ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے گھر بھی گئیں انہوں نے مہنگائی اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی بے روزگار پر کڑی نکتہ چینی کی انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا قصور یہ ہے کہ وہ نواز شریف کا وفادار تھا

Comments

comments