25جولائی کو یوم سیاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سردار حسین بابک

  • IMG_20190721_203929.jpg

25جولائی کو یوم سیاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سردار حسین بابک
دن گیارہ بجے پشاور موٹر وے چو رنگ روڈ پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
احتجاج سیاسی جماعتوں میں نااتفاقی کی بات کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔
لاڈلے کو چور دروازے سے اقتدار میں لانے کیلئے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔
متحدہ اپوزیشن ملک و قوم کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے میدان میں نکلی ہے۔
رہبر کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات مکمل ہیں،عوام بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ کوآرڈیشن کمیٹی نے 25جولائی کو یوم سیاہ اور عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور یہ احتجاج سیاسی جماعتوں میں نااتفاقی کی بات کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 25جولائی ملک کی سیاسی تاریخ کا بدترین تاریک دن ہے جب گزشتہ سال انجینئرڈ انتخابات میں ایک لاڈلے کو چور دروازے سے اقتدار میں لانے کی خاطر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی،انہوں نے کہا کہ متنازعہ انتخابات، مہنگائی کے طوفان، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف 25جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارادلانے کیلئے احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 25جولائی بروز جمعرات دن گیارہ بجے تمام اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت پشاور موٹر وے چوک رنگ روڈ پر مظاہرے میں شرکت کرے گی اور تمام صوبوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سردار بابک نے کہا کہ ملک سلیکٹڈ حکومت کے ہاتھوں غیر محفوظ ہو چکا ہے،اپوزیشن جماعتیں مل کر ملک اور عوام کو ان جاہلوں و نا اہلوں سے نجات دلائیں گی۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں،ذیلی تنظیموں سمیت تمام شہریوں سے اپیل کی کہ امپائر کی انگلی پر آنے والے ان جابر حکمرانوں سے نجات کیلئے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

Comments

comments