کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے مشیر اطلاعات

وفاقی حکومت کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے؟

‏موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے؟جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں

گے؟

‏ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون ما فیا کے

چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔

Comments

comments