زائرہ وسیم بگ باس 13 کا حصہ بنیں گی؟

  • 1733472-zairawaseem-1562473295.jpg

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی انتظامیہ نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے سیزن 13 میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی انتظامیہ نے دنگل گرل زائرہ وسیم سے شو میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ کو یہ پیشکش دلچسپ بھی لگی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ شوکا حصہ ہوں گی یا نہیں۔

بگ باس اپنے متنازع مواد اور فنکاروں کو شومیں بلاکر لڑائی جھگڑے کروانے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سیزن سے بگ باس شائقین میں وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہا جو اسے اپنے ابتدائی سیزن میں حاصل تھی اور اس وقت بالی ووڈ میں صرف زائرہ کے ہی چرچے ہیں جس کی وجہ سے شو کو اچھی ریٹنگ مل سکتی ہے۔

بگ باس سیزن 13 رواں سال ستمبر میں شروع ہورہا ہے اور اس بار شائقین کی توجہ بڑھانے کے لیے شو میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق اس سیزن میں صرف مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ بنیں گی۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ زائرہ کے اس اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی، شوبز سے وابستہ کچھ فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہاتھا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بگ باس سیزن 13 میں اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلموں کے سلطان تو ہیں ہی تاہم وہ ٹی وی کے بھی بے تاج بادشاہ ہیں، سلمان خان گزشتہ 10 سیزن سے ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔

سلومیاں کی میزبانی کی وجہ سے ہی بگ باس بھارت کا سب سے مقبول ترین رئیلیٹی ٹی وی شو ہے یہی وجہ ہے کہ میکرز ہر سیزن میں سلمان خان کو ہی بطور میزبان شامل کرتے ہیں چاہے پھر سلمان کتنا ہی معاضہ طلب کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کی میزبانی بھی سلو میاں ہی کریں گے اورہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے اپنے معاوضے میں ایک بار پھراضافہ کردیا ہے۔

سلمان خان بگ باس میں ہر روز نہیں ہفتے میں صرف دو بار نظر آتے ہیں لہٰذا وہ ہر ہفتے شوکی میزبانی کرنے کا 31 کروڑ روپے معاضہ وصول کریں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 ہفتوں تک نظر آئیں گے اور اس طرح وہ ٹوٹل 403 کروڑ روپے کمائیں گے جو گزشتہ برس سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کئی اداکار ایک فلم کا معاوضہ 13 سے 14 کروڑ لیتے ہیں تاہم سلمان خان بگ باس کی ایک ہفتے کی میزبانی کا معاضہ 31 کروڑ لیں گے۔

 

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لیں گے۔

بالی ووڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 9 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔

بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ لیں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 قسطوں میں نظر آئیں گے۔

Comments

comments