تھانہ حضرو کی حدود گنجان آباد تجارتی مرکز میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات

اٹک کی تحصیل حضرو میں تھانہ حضرو کی حدود گنجان آباد تجارتی مرکز میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات دو نوجوان اسلح کی نوک پر دانش میڈیکل سٹورسے لاکھوں روپے، پرائز بانڈ اورموبائل لے کر فرار
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹور کے باہر کھڑے ہو کر وہ دکان لوٹنے کی پلاننگ کرتے ہیں دکان میں داخل ہر کو ایک نوجوان لوٹ مار کرتاہے کہ جبکہ دوسرا سلحہ پکڑ کر بینچ کر بیٹھ جاتاہے ملزمان بڑی آسا نی سے کیش شاپر میں ڈالتے ہیں بٹوئے سے پرائز بانڈ نکالتے ہیں اور دکان کے ملازم سے موبائل لے کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتے ہیں مالک دکان محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ حضرو میں نا معلوم ملزمان کے خلاف 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ کے اندراج کو 24گھنٹے گزر چکے ہیں جس کے باجود ملزمان ابھی گرفتار نہ ہو سکے ہیں ۔

Comments

comments