منشا بم اور دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور

  • 20190621_205041.jpg

لاہور کی سیشن عدالت نے منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کر لی منشا بم اور اس کے دو بیٹوں نے 7مقدمات میں درخواست ضمانتوں بعد از گرفتاری دائر کی تھی۔سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا،جوہر ٹاؤن پولیس نے منشا بم اور اس کے بیٹوں پر چار مقدمے اور ٹاؤن شپ پولیس نے3 مقدمات درج کررکھے ہیں، ملزمان پر شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کیے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی اور منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔mk

Comments

comments