آرمی چیف کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد

  • IMG_20190318_023322.jpg

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ایونٹ کے منتظمین، سیکیورٹی اداروں اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، تمام ٹیموں، آرگنائزرز، سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ منتظمین سمیت سیکیورٹی اداروں، کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتاہوں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں برساتا رہے۔

Comments

comments