وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری کارروائی پر بھی گفتگوکی گئی۔ اس سلسلے میں پارلیمانی قیادت اورمذہبی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لینے کے امور بھی زیر غور آئے ۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ، پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا، مسلح افواج نے جارحیت کو بھرپور انداز میں ناکام بنایا۔قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے

Comments

comments