ایف بی آر ٹھیک نہ ہوئی تو نئی ایف بی آر بنا دیں گے ، عمران خان

pm_All-Pakistan-Chambers-president-conf-add.jpg

Prime Minister Imran Khan addressing at the 11th All Pakistan Chambers Presidents' Conference in Islamabad on March 7, 2019

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ایف بی آر کو ٹھیک کررہے ہیں اگر ایف بی آر ٹھیک نہ ہوئی تو نئی ایف بی آر بنا دیں گے ، ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نیٹ بہتر ہوگا ۔ ضمانت دیتا ہوں پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ احتیاط سے استعمال کروں گا، اداروں میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ، میرا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ہے ، عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خا ن نے کہاکہ انسان کی کوشش اور نیت اچھی ہونی چاہیے کامیابی اور عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے کبھی تکبر نہیں کرنا چاہیے جو بھی ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی مجھے پوری قوم پر پورا اعتماد ہے

Comments

comments