وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار

لاہور: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان وزیراعلٰی لاہور میں تحریک انصاف کی پارٹی اور حکومتی قیادت کا اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مشیرعون چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل ، وزیر قانون بشارت راجہ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،وزیر پراسیکوشن چوہدری ظہیرالدین اور وزیر جنگلات سبطین خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی جب کہ وزیر قانون بشارت راجہ نے گرفتاری اور قانونی پہلووں پر شرکا کو بریف کیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے عبدالعلیم خان کے ساتھ مکمل طورپر اظہار یکجہتی کیا اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا، انہوں نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی بیان بازی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے مستعفی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس۔
اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں عبدالعلیم خان کی جانب سے وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں عبدالعلیم خان کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہاگیا۔
اجلاس میں عبدالعلیم خان کے ساتھ مکمل طورپر اظہار یکجہتی کیاگیا۔
عبدالعلیم خان کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ
عبدالعلیم خان کے معاملے میں سیاسی بیان بازی نہ کرنے کا فیصلہ ۔ 
عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے لئے گراں قدر خدمات سرانجا م دی ہیں۔اجلاس کے شرکاء کا خراج تحسین 
عبدالعلیم خان کے بارے میں انصاف کی توقع رکھتے ہیں ۔اجلاس 
تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔اجلاس 
ماضی کی طرح اب کسی ادارے پر کوئی حکومتی دباؤ نہیں ۔اجلاس 
سابق حکومتوں نے اداروں پر تنقید کر کے ان کا تشخص مجرو ح کرنے کی کوشش کی۔اجلاس 
تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کے برعکس انصاف کی عملداری پر یقین رکھتی ہے ۔اجلاس 
قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ا ور عبدالعلیم خان کو انصاف ملے گا۔اجلاس میں شرکاء کا اظہار خیال 
صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،راجہ بشارت،یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،سبطین خان ،اسلم اقبال،مراد راس،صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری،مشیر عون چودھری ،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل اوردیگر کی اجلاس شرکت۔

Comments

comments