پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا۔

اسلام آباد پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آج (پیر کو) اجلاس کی کارروائی کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی میڈیا مہم کے لئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے خلاف ضابطہ ادائیگیوں کے معاملے پر نیب کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا۔ وزارت تجارت کے حسابات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ بالخصوص وزارت تجارت سے کمرشل اتاشیوں و قونصلرز کی کارکردگی رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ نیب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیڑھ ارب روپے سے زائد لاگت کی میڈیا مہمات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات سے آگاہ کرے گا۔ یہ معاملہ گزشتہ اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہر صورت پیر کو (آج) رپروٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس 7 فروری کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد سابق ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس 7 فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا۔ ’’سابقہ پارلیمنٹیرینز فورم‘‘ کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ گزشتہ روز اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے تمام سابقہ ارکان قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 7 فروری کو دن 12بجے پارلیمنٹ لاجز میں پپس آڈیٹوریم میں فورم کے اجلاس میں شریک ہوں۔ سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کے بارے میں سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کو آج حج واجبات میں اضافے پربریفنگ دی جائے گی
آ
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو حج واجبات میں اضافے پر آج (پیرکو)بریفنگ دی جائے گی ۔قائمہ کمیٹی اس معاملے پرحکومت کو اپنی سفارشات سے آگاہ کرے گی۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں کراچی میں حج کمپلیکس کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے حج واجبات میں بھاری اضافے پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور کمیٹی کو حج واجبات میں اضافے کی وجوہات اور حجاج کو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش کے باوجود سبسڈی نہ دینے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور اس بارے میں کمیٹی کو کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس کراچی میں ہو گا۔ سندھ صوبے میں حج انتظامات حجاج کی تربیت اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے رواں ہفتے کمیٹی کا انتخابی اجلاس متوقع ہے۔ یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے کمیٹی چیئرمین کے لئے سابق سپیکر قومی اسمبلی فخر امام کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان کی نامزدگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ رواں ہفتے کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب متوقع ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے متفقہ طور پر ان کے نام کو تجویز اور تائید کئے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹر سراج الحق کی حاصل بزنجو سے ملاقات ، ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
آ
لاہورامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق سینیٹر حاصل بزنجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا حاصل بزنجو اور ان کے صاحبزادوں نے سراج الحق کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حاصل بزنجو سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ قومی سیاست میں ان کے والد غوث بخش بزنجو کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ۔ جماعت اسلامی کے قائدین کا بھی غوث بخش بزنجو سے محبت کا رشتہ رہا ہے ۔ ملکی سیاست میں رواداری اور برداشت کے فروغ میں بزنجو خاندان کا نام نمایاں رہا ہے ۔ سراج الحق نے ملکی سیاست میں حاصل بزنجو کے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔

Comments

comments