مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے

)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے۔شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز قطر ائرویز کی فلائٹ 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے جب کہ وہ قطر ائر لائن کی ہی فلائٹ 628 کے ذریعے 13 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔حمزہ شہباز پر مقدمات ہونے کی وجہ سے ان کا نام وزارت داخلہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا تاہم انہوں نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔16 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا

Comments

comments