بھارتی وزیراعظم کا دورئہ مقبوضہ کشمیر ،سیکورٹی انتہائی سخت،کئی علاقوں میں کریک ڈاون

  • IMG_20190131_015105.jpg

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے کئی علاقوں کا فوجی محاصرہ

سرینگرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے اگلر کنڈی راجپورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کو سیل کیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے اگلر کنڈی راجپورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے گاؤں کو پوری طرح سے سیل کرکے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ اگلر کنڈی کے آس پاس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ گھروںمیں ہی ر ہیں،گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا دورئہ مقبوضہ کشمیر ،سیکورٹی انتہائی سخت،کئی علاقوں میں کریک ڈاون

جموں بھارتی وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ جموں کے پیش نظرحفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر کریک ڈاون جاری ہے ، وجے پور سانبہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ۔ فوج نے سرحدی ضلع سانبہ میںمشتبہ نقل وحرکت کو بھانپتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکھے جانے کے بعد بسنتر دریا، رام گڑھ سیکٹر اور متصل علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی جس میں فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس نے حصہ لیا تاہم آخری خبریں ملنے تک فوج کوکچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔

پاکستان کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے:مقبوضہ کشمیر پولیس سربراہ کا نیا الزام

مقبوضہ کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور غلط اطلاعات پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کے ذہنوں کو ملی ٹنسی کی جانب راغب کرنے کے لئے چھوٹی کہانیوں کو پھیلارہا ہے۔ غیر ملکی آرمڈ فورسز کے کچھ افسران پر مشتمل ایک گروپ اور نیشنل سیکورٹی اینڈ سٹریٹجیک سٹیڈیز سے متعلق سیول سروسز کے بعض افسران نے جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے پراکسی وار شروع کی ہے اور اب وہ غلط انفارمیشن پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہا ہے

بھارت نے کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کر رکھی ہے، کشمیریوں کے پاس دو ہی راستے ہیںجدوجہد یا پھر ہجرت: سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے چپے چپے پر ظلم وجبر کی انتہا کر رکھی ہے جسکے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیریوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں یا پھر ہجرت کریں ، لیکن جغرافیائی حالات انہیں ہجرت کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ سید علی گیلانی نے شہید ثاقب احمد کی یاد میں منعقدہ ایک مجلس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے جبری بھارتی قصبے سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کے مقدس لہو کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور نا ہی عظیم قربانیوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں راج بھون کے ذریعے ریاست کا نقشہ بدلنے کی کوششیں ہورہی ہیں،عمرعبداللہ

مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران جما عت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں نیشنل کانفرنس کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنی ہے کیونکہ یہ الیکشن نہ صرف تعمیر و ترقی کیلئے ہوگا، نہ صرف نوجوانوں کے روزگار کیلئے ہوگا، نہ صرف کالے قوانین کو ہٹانے ہوگا بلکہ یہ الیکشن دفعہ35اے اور دفعہ370کے دفاع کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ’’بدقسمتی سے آر ایس ایس اور ان کے آلہ کار آج بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں، یہ لوگ آج بھی کوشش کرتے ہیں کہ اس ریاست کا بٹوارہ ہو۔ رٹھسونہ بیروہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب

Comments

comments