یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری میں ایک ہفتہ رہ گیا ، پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی قائم نہ ہو سکی

یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری میں ایک ہفتہ رہ گیا تاہم پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی قائم نہ ہو سکی۔ کشمیر پر پارلیمنٹ میں قراردادوں کی منظوری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس مسئلے کے پرامن حل کی کوششوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ کی سطح پر ہر نئی اسمبلی آنے پر دیگر کمیٹیوں کے علاوہ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی قائم کی جاتی ہے۔ نئی قومی اسمبلی کو قائم ہوئے ساڑھے پانچ ماہ گزر گئے۔ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی نہ بن سکی۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارح فوج کے مظالم میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے پارلیمنٹ کی سطح پر یہ کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں تاحال کشمیر کمیٹی کی تشکیل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

Comments

comments