پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول ماحول کی طرز میں ایک بریگیڈ کی مشق کا مشاہدہ کیاجس میں ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق کا حصہ تھی۔ ملٹی پل آرٹلری گنز اور فضائیہ کے جنگی طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا

Comments

comments