بٹگرام میں ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ملزم گرفتار ۔آلہ قتل برآمد۔

  • IMG-20190122-WA0416.jpg

چارسدہ() تھانہ بٹگرام پولیس کا جدید طریقہ تفتیش پر کامیاب کاروائی ۔بٹگرام کی حدودجمٹ کلے میں ہونے والے لرزہ خیز اندھے قتل کیس کا پیچیدہ معمہ حل ۔قاتل دوست نکلا۔ملزم گرفتار۔آلہ قتل برآمد ۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام حقائق اُگل دیے۔تفتیش جاری ۔(ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان)
تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ولد مختیار سکنہ جمٹ کلے نے تھانہ بٹگرام میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں خود گھر میں موجود تھا کہ اس دوران مجھے اطلاع ملی کہ میرابھائی رحمت علی ولد مختیارسکنہ جمٹ کلے اور اس کے دوست صاحب اللہ ولد بختور شاہ سکنہ جمٹ کلے دونوں کوسکندر خان ڈھیرے میں کسی نا معلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے قتل کر دیا ہے۔اندھے قتل کیس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان ، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ابراہیم شاہ خان ، ایس ایچ او شبقدر ولایت خان اور چیف آف انوسٹی گیشن شاکر اللہ خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری آلہ قتل کی برآمدگی اور اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کاہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے انتھک محنت سے عابد ولد خان ولی اور عدنان ولد شاہ زمان ساکنان جمٹ کلے تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے پر تفتیشی ٹیم کے سامنے تمام راز اُگل دیئے۔ملزم عدنان نے پولیس کو بتایا کہ رحمت علی کی منگیتر کو میں پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ رحمت علی کو راستے سے ہٹانے کے لئے موقع پا کرہم نے مل کررحمت اور اس کے دوست صاحب اللہ کو گولیوں سے چھلنی کرکے ان کا خاتمہ کر دیا۔ملزمان کی نشان دہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ۔مقتول کے لواحقین اور علاقہ معززین نے پولیس کی جانب سے کم مدت میں اندھے قتل کیس واقعے کو ٹریس کرنے اور اصل ملزمان کی گرفتاری پراظہار اطمینان کرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کی تعریف کی ۔اہلیان بٹگرام نے اس موقع پر پولیس کیساتھ اپنے بھر پور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پو لیس فورس فیلڈ میں مظلوم عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے تمام صلاحیتوں کو صرف کرتے ہوئے عوام الناس کو تحفظ کااحساس دلائیں۔

Comments

comments