جماعت اسلامی کی شوریٰ نے امیر جماعت کے انتخاب کے لیے تین ناموں کا اعلان کر دیا

  • PhotoGrid_1547673552494.jpg

لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب میں رہنمائی کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے تین نام تجویز کیے ہیں ۔ امیر جماعت کے انتخاب کے لیے ارکان جماعت ان کو ووٹ دینے کے پابند نہیں ہوں گے ان کے علاوہ بھی جس کو مناسب خیال کرتے ہوں ، اس کو ووٹ دے سکتے ہیں ۔ یہ تین نام جماعت کے دستور کا تقاضا ہے ۔ مرکزی مجلس شورٰی ارکان جماعت (ووٹر)کی رہنمائی کے لیے یہ نام خفیہ رائے شماری کے ذریعے تجویز کرتی ہے جو ارکان جماعت کے لیے بیلٹ پیپر پر حروف تہجی کے اعتبار سے شائع کیے جاتے ہیں وہ تین نام درج ذیل ہیں، سراج الحق، لیاقت بلوچ ۔پروفیسر محمد ابراہیم ۔ قیصر شریف کے مطابق دستور جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کے انتخاب کے لیے مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ الیکشن کمیشن کا ادارہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں اور بلال قدرت بٹ ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، محمد حسین محنتی اور مولانا عبدالحق ہاشمی اس کے ممبران ہیں ۔ اب امیر جماعت کے انتخاب کے لیے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے ۔

Comments

comments