صنم بھٹو کی پاکستان آمد، پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

  • IMG-20181223-WA0271.jpg

کراچی: پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنما اور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انھوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

پی پی پی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔…

Comments

comments