سیف اللہ برادران سے 5 کروڑ کا ٹیکس زبردستی حاصل کرلیا

  • IMG_20181221_210101.jpg

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں قائم ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ برادران کو انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کے اثاثے فریز کرکے ان میں سے پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے زبردستی نکال کر قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اے ای آئی سیکشن کے ذرائع کے مطابق سیف اللہ برادران پر اس وقت بیس ارب سے زائد کا انکم ٹیکس جمع ھوا ھے جس کی ریکوری جاری ھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح ہزاروں بزنس مینوں، سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا ٹیکس جمع کروا دیں ورنہ ان کی جائیدادیں بھی فریز کرکے ان سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Comments

comments