مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ، ریاستی حکومت کے تمام اختیارات بھارتی حکومت نے حاصل کر لیے

  • IMG_20181219_201608.jpg

نئی دہلی مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کرکے ریاستی حکومت کے تمام اختیارات بھارتی حکومت نے حاصل کر لیے ہیں۔ اب 6 ماہ تک مقبوضہ کشمیر کا تمام نظام برائے راست نئی دہلی سے چلایا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں6 ماہ کے لیے صدارتی راج کی سمری پر بھارتی صدر رام ناتھ کوئند نے بدھ کے روز دستخط کردیے ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست میں گورنر راج کے چھ ماہ کی تکمیل کے بعد بھارتی حکومت سے سفارش کی تھی کہ دسمبر19سے ریاست میں صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر بھارتی کابینہ نے صدر راج کا فیصلہ کیاکابینہ کاروائی کے بعد بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ریاست میں صدر راج کی سمری پر دستخط کردیے جو اس با ت کااعلان ہے کہ 6 ماہ تک ریاست پر تمام قانونی اختیارات پارلیمانی اتھاریٹی کے تحت ہونگے ۔اسی سال جون میں ریاست کو اس وقت سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑا جب محبو بہ مفتی کی حکومت کی اکثریت میں بی جے پی کے پچیس اراکین اسمبلی کی حمایت ختم ہونے کے بعد ختم ہو گئی تھی

Comments

comments