سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز کی دوسری قسط پاکستان کو موصول ہو گئی

اسلام آباد سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز کی دوسری قسط بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 26 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پیکج کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی بھی رواں ماہ پاکستان کو شروع کر دی جائے گی جس کے بعد پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ نومبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Comments

comments