کے پی کے میں شوہر پر تشدد کا جھوٹا الزام لگانے والی بیوی پر 50 ہزار جرمانہ ہوگ

پشاور: خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون تیار کرلیا گیا جس کے تحت بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت گھریلو تشدد کی صورت میں شوہر کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا ہوگی جب کہ بیوی کی جانب سے شوہر پر جھوٹا الزام لگانے کی صورت میں بیوی پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ شوہر بیوی کو کام کرنے کی جگہ، دفتر یا کسی بھی جگہ ڈرانے دھمکانے پر سزا کا مرتکب ہوگا اور بیوی کو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل فون یا ان کے رشتہ داروں کو دھمکانے پر بھی سزا ملے گی۔ ناچاقی کی صورت میں شوہر کو بیوی کی سلامتی کی ضمانت دینا ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ شوہر بیوی اور بچوں کو نان نفقہ اور دیگر اخراجات دینے کا بھی پابند ہوگا، ناچاقی کی صورت میں تمام عائلی قوانین لاگو ہوں گے۔…

Comments

comments