ربیع الاول کے چاند کیلئے اجلاس آج ہوگا

بیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں جشن عید میلاد النبی بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

Comments

comments