وزیراعظم عمران خان آج سوا 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

  • 191987_1312069_updates.jpg

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج سوا 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔

اکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج سوا 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

سعودی عرب کا پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کا مالیاتی پیکج دینے کا فیصلہ

فیصل جاوید کی جانب سے وزیراعظم کے خطاب سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ وزیراعظم قوم کو اپنے دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کریں گے اور اس دوران سعودی امدادی پیکیج سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کےلیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت وہ پاکستان کو تین سال تک تیل ادھار فراہم کیا جائے گا۔

Comments

comments