سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائیکورٹ /سانحہ ماڈل ٹائون

سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور

عدالت نے درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے

درخواست پاکستانی عوامی تحریک کے جواد خامد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی

سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب سابق وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہی، درخواست گزار

پنجاب حکومت کو بیان حلفی کی نقول کے لیے متعدد خط لکھے گئے، درخواست گزار

چیف سیکرٹری پنجاب نے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی. درخواست گزار

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے، درخواست گزار

عدالت سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف رانا ثناءاللہ اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے، استدعا

عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی 9 اکتوبر کے لیے ملتوی کر دی

لاہور ہائیکورٹ ،ریلوے کے ملازم کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

عدالت نے چئیر مین ریلوے کو 2 ماہ کے اندر اندر درخواست گزار کو واجبات کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی

بیٹا کی کڈنی تبدیل کروائی جس پر 733150 روپے خرچ ہوئے،درخواست گزار

کچھ عرصہ بعد بیٹا فوت ہوگیا تھا، درخواست گزار

تمام تر دستاویزات جمع کروانے کے باوجود میڈیکل الاؤنس ادا نہیں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار

عدالت ریلوے حکام کو میڈیکل الاؤنس داکرنے کے احکامات جاری کریں، استدعا

لاہور ہائیکورٹ میں نیپرا پیپرا اوگرا پی ٹی اے اور دیگر کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت

عدالت نے مرکزی مقدمہ آئیندہ ماہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا

متفرق درخواست میں مرکزی مقدمے کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے

جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شیراز ذکاء کی متفرق درخواست پر سماعت کی

گزشتہ حکومت نے نیپرا پیپرا اوگرا سمیت دیگر کو وزارتوں کے ماتحت کیا درخواستگزار

نیپرا پیپرا اوگرا کو کیبنیٹ اور قومی مشاورتی کونسل کے بغیر وزارتوں کے ماتحت کیا گیا درخواستگزار

نیپرا پیپرا اوگرا کو کیبنیٹ کی اجازت کے بغیر وزارتوں کے ماتحت کرنا غیر آئینی ہے درخواستگزار

عدالت گزشتہ حکومت کی جانب سے نیپرا پیپرا اوگرا اور دیگر کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے استدعا

Comments

comments