وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

  • IMG_20180924_225904.jpg

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج منگل سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ریلوے اسٹیشن پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی اور پاکستانی مشن کے اعلی حکام نے کیا۔ وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ شاہ محمود قریشی دورے میں متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں میں شرکت اور دنیا بھر سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تقریبا دو درجن دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ بدھ کو وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو وہ ایشیا سوسائٹی میں اظہار خیال کریں گے جہاں وہ امریکی تعلیمی خارجہ پالیسی کے ماہرین اور طلبا سے مخاطب ہوں گے

Comments

comments