سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے نام میں تبدیلی کی منظوری دیدی

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی، فنڈ کا نیا نام سپریم کورٹ وزیراعظم دیامر بھاشا ڈیم فنڈ ہو گا، فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بینک نے دائر کی تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کو سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم کا نام دے دیا۔

Comments

comments