سندھ ہائیکورٹ کا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

  • IMG_20180206_183543.jpg

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بنانے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سانحہ 12 مئی 2017 سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹریبونل بھی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے فیصلے میں سندھ حکومت دو ہفتے میں عملدر آمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ عدالت نے اے کلاس کے تحت ختم کیے گئے 65مقدمات دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان مقدمات کی مانیٹرنگ کے لیے جج بھی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ،سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12مئی کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

Comments

comments