گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا نے کی نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر تیز رفتار کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمران، 25 سالہ عظمت بی بی اور2 بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں 5 اور 6 سال بتائی جاتی ہے جبکہ ایک کمسن بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا گیا۔