احتساب عدالت نے علیم خان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا

لاہور لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورپنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت […]

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سانحہ ساہیوال کی جوڈشل انکوئری کروانے کی پیشکش

لاہور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ساہیوال کی جوڈشل انکوئری کروانے کی پیشکش کی ہے جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا تاہم جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جا سکے گا […]

  • 20190208_005401.jpg

توہین عدالت کیس ‘سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی

اسلام آباد سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو توہین عدالت کیس میں کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی ہے اور قراردیا ہے کہ جواب دیکھ کرکیس کافیصلہ کیا جائے گاعدالت نے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ ملک ریاض کی حاضری سے استثنیٰ کی […]

  • IMG_20190208_004252.jpg

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی وکالت کا لائسنس بحال، توہین عدالت کیس ختم کر دیا

اسلام آباد سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی لائسنسں معطلی کے حکم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے وکالت کا لائسنس بحال کر دیا، جبکہ ان کے خلاف توہین عدالت کیس بھی ختم کر دیا ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر […]

لاہور ہائی کورٹ‘ نواز شریف کی اسمبلی رکنیت منسو خی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اسپیکر سے جواب طلب

لاہور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست غلام یٰسین بھٹی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر […]

آشیانہ اسکینڈل کیس‘ شہباز شریف پر 18فروری کو فرد جرم عائد ہوگی،احتساب عدالت

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران نامزد ملزم شہباز شریف کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 18فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔جمعرات کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید […]

جس کاحق ہے وہ اسے ملنا چاہیے،ڈاکٹرملیحہ لودھی

نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ کشمیریوں نے ثابت کیا ہے مائٹ از رائٹ نہیں ہوتابلکہ رائٹ ازمائٹ ہوتا ہے یعنی جس کاحق ہے وہ اسے ملنا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے یہ بات نیویارک میں تقریب سے خطاب میں کہی، ان کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر میں […]

سانحہ ساہیوال‘ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سانحہ ساہیوال کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست احتشام کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائرکی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے […]

  • 7CA491B6-9D98-4C20-8B63-3CB1D0826B91.jpeg

نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے: مریم

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے اور حکومت سے نہ کبھی علاج کی درخواست کی نہ کریں گے لہٰذا ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چار دن سے نواز شریف کو سروسز […]

  • 897C67BF-2CCA-4C21-8D58-EFB413630265.jpeg

نواز شریف کی بیماریوں کا علاج لال حویلی سے ہی نکل آئے گا: فیاض الحسن

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ٹیسٹ میں سامنے آئی بیماریوں کا علاج تو لال حویلی سے ہی نکل آئے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے پنجاب حکومت نے باعزت طریقے سے میڈیکل بورڈ بنایا […]