عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہینگے ،نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے، ویک اینڈ پر اپنی رہائشگاہ چلیں گے، الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلی کی اینکسی میں رہیں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا جب کہ احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم اسے بہتر بنائیں گے تاکہ انتخابات آسان طریقے سے ہوں اور کسی کو شکایت نہ ہو۔

Comments

comments