کرکٹرز عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے

  • 5b61361474d47.jpg

25 جولائی کو انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد عمران خان متوقع وزیر اعظم بنیں گے۔

ان کی جماعت کی کامیابی اور وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر ملک اور بیرونِ ملک سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے ساتھ کئ معروف شخصیات نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، عمر گل، محمد حفیظ اور وقار یونس بھی بنی گالہ پہنچے اور عمران خان کو مباردک باد پیش کی۔

اس حوالےسے تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر ہینڈل پردرج ذیل تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔

Comments

comments